5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوجوان بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اسکرپٹ رائٹر بن گئیں
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ کی گلیمرس اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی اب اسکر پٹ لکھنا شروع کردیا ہے اور خوش قسمتی سے انہیں اپنی فلم کے موضوع کے لیے بھی زیا دہ محنت نہیں کرناپڑی۔کنگنا کے مطابق انہیں لکھنے کا شوق ہے اور سب سے پہلے انہوں نے ڈائری لکھنا شروع کی ،بعد میں ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیو ں نہ اس پر فلم بنائی جائے اور آخر کار وہ اپنی فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں کامیا ب ہوگئیں۔کنگنا نے اس بات پرزور دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے لکھے ہوئے اسکر پٹ کو ان کی آٹو بائیو گرافی نہ سمجھی جائے کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی دنیا کے ساتھ شیئرکرنا نہیں چاہتیں۔