5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جوگنگ ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہوتی، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن . . . جو گنگ یا رننگ کو وزن کم کرنے یا فٹ رہنے کی بہترین ورزش قرار دیا جا تا ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے جوگنگ ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہو تی ۔لندن کے ماہرین طب کے مطا بق جوگنگ کا عمل وزن کم کرنے میں ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہوتا۔ وزن کم کرنے کیلئے مخصوص نوعیت کی ورزش ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ لندن میں ایکسر سائز ٹرینر گریج بروکس کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دوڑنے کے عمل کو وزن کم کرنے کیلئے لازمی تصور کرتے ہیں جو کہ غلط ہے ۔ اسکے علاوہ حد سے ذیادہ جوگنگ جوڑوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔