5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہالینڈ میں ایک کروڑ70لاکھ سوائن فلو ویکسین ڈوزز کا اتلاف
جنگ نیوز -
ہیگ . . . فارن ڈیسک . . . ہالینڈ ایک کروڑ 70لاکھ سوائن فلو ویکسین کی ڈوزز یا خوراکیں تباہ کر دے گا، سوائن فلو کے وائرس سے اب تک دنیا بھر میں18311افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہالینڈ ویکسین کی یہ خوراکیں بغیر استعمال کیے ضائع کرے گا۔ ان کی استعمال کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے جس وجہ سے اسے دوبارہ فروخت نہیں کیا جا سکتا ۔ہالینڈ کی وزارت صحت کی ترجمان اینجی فریریکسن کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ تک ایک کروڑ78لاکھ سوائن فلو ویکسین کی خوراکیں ختم کر دی جائیں گی۔ہالینڈ نے تین کروڑ دس لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی تھیں جس میں ایک کروڑ دس لاکھ استعمال کی گئی۔ ہالینڈ میں2156 سوائن فلو کے متاثرہ مریضوں کو اسپتالوں داخل کیا گیاجن میں53 ہلاک ہو گئے۔نومبر میں ہالینڈ کی حکومت نے بچ جانے والی ویکسین کو دیگر ممالک کو فروخت کرنا چاہا لیکن اس میں سے صرف دو لاکھ75ہزار خوراکیں ہی فروخت ہو سکیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 11جون2009کو سوائن فلو کے وائرس سے اب تک دنیا بھر میں18311افراد ہلاک ہو گئے۔