تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لمبی عمر جینے کا راز سماجی رشتوں میں پوشیدہ ہے،سائنس دان

جنگ نیوز -
نیویارک . . . فارن ڈیسک . . . لمبی عمر جینے کا راز سماجی رشتوں میں پوشیدہ ہے، سائنس دانوں نے سماجی رشتوں اور تعلقات کی پائے داری کو طویل العمری کا راز قرار دیا ہے کیوں کہ سماج اور بقا کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایسے افراد جن کے سماجی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں وہ ان افراد سے50فی صد زیادہ طویل عمر پاتے ہیں جن کا میل جول لوگوں سے کم ہوتا ہے۔سگریٹ نوشی ترک کرنے سے اتنی زندگی نہیں بچائی جا سکتی جتنی سماج میں بہتر تعلقات استوار کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔تحقیق دانوں نے148مختلف تحقیقی کاموں کے جائزے کے بعد کہا کہ سماج اور بقا کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ تحقیق میں عمر،جنس،ابتدائی صحت کے معیار اورموت کی وجوہ کو سامنے رکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.