تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سائنس دان ’گاڈ پارٹیکل‘ نظریے کی جھلک دیکھنے کے قریب پہنچ گئے

جنگ نیوز -
پیرس . . . فارن ڈیسک . . . سائنس دان تما م ذرات کی ماں یا 'God particle' کے نظریے کی جھلک دیکھنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ سائنس کے بارے ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق پیرس میں ہائی انرجی فزکس پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیق دانوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ ’خدائی ذرے‘ کے بہت قریب ہیں۔یہ تحقیق ہگز بوسن پارٹیکل کی دریافت کا حصہ ہے جو یہ نظریہ پیش کرتا ہے کہ یہ ذرہ دیگر ذرات کو کمیت اور وزن دیتا ہے جس سے کائنات کا وجود تخلیق ہوا۔ سائنس دانStandard Model of Particles and Forces, کے گزشتہ تجربات کے بعد اس نظریے کی تلاش میں تھے کہ ذرات کا وزن اورکمیت کیسے تشکیل پاتا ہے۔ اس میں انہوں نے ہگز پارٹیکل کی کمیت114اورGeV/c2185 کے مساوی خیال کی ہے جو پروٹان کی107 گنا کمیت سے زیادہ ہے۔ اس ذرے کی دریافت پانچ لاکھ ارب پروٹان اور اینٹی پروٹان کے ٹکرانے کے بعد وجود میںآ ئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.