5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ:بیس فی صد کتے بھی مٹاپے کا شکار ہیں،دل چسپ رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . انسانوں کے ساتھ ساتھ اب جانور بھی موٹاپے کا شکار ہونے لگے، برطانیہ میں20فی صد کتے مٹاپے کا شکار ہیں۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ نے گلاسگو یونی ورسٹی کے ایک سروے کے حوالے سے بتایا کہ بر طانیہ کے دس میں سے چھ کتے زیادہ وزن کے حامل ہیں۔ان کے موٹاپے کی بڑی وجہ کھانے کی میز کی اشیاء ،اسنیکس کا زیادہ استعما ل اور ورزش کی کمی ہے یا پھر ان مالکوں کے کتے موٹاپے کا شکار ہیں جو بڑھاپے کا شکار یا غریب ہیں۔بہترین جسمانی خدوخال کے جانوروں کی درجہ بندی کے لیے کرائے گئے اس سروے میں صرف35فی صد ایسے جانور سامنے آئے جو اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔