تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

محبت کرنے والی ماؤں کے بچے ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے،ماہرین

جنگ نیوز -
پیرس . . . فارن ڈیسک . . . محبت کرنے والی ماؤں کے بچے ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے،ممتا کا جذبہ بچوں میں فکر مندی ختم کر دیتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق ایسی مائیں جو اپنے بچو ں سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں ان کے بچے مایوسی اور فکر مندی جیسے منفی اثرات سے بچتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں ۔ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ بچے سے ماں کی انتہائی قربت اور چاہت اسے جوانی کی تکالیف اور مشکلات کے متعلق لچک دار اور آسان رویہ اپنانے کا عادی بنا دیتی ہے۔امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں60کی دہائی کے آغاز میں جوآنا مسیلکو نے اس تحقیق کا آغاز کیا کہ آیا ممتا کاجذبہ جوانی کی مشکلات میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ایک ہزار جوڑوں پر کی گئی ریسرچ میں ایسی ماؤں کا جن کے بچے کی عمر آٹھ ماں تھی نفسیاتی جائزہ لیا گیا۔34سال بعد90کی دہائی میں تحقیق دانوں نے ان میں سے نصف بچوں کا بچپن سے جوانی تک جائزہ مرتب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.