تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جرمنی: معیشت، سیاست و ثقافت پر چار روزہ کانفرنس کا انعقاد

جنگ نیوز -
برلن . . . رضا چوہدری . . . جرمنی کے دارالحکومت برلن میں29جولائی سے یکم اگست تک ’نیشن برانڈنگ ان گلوبلائزڈ ورلڈ‘ کے عنوان سے معیشت ، سیاست اور ثقافت پر چار روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا اہتمام ’انسٹی ٹیوٹ فار کلچرل ڈپلومیسی‘ نے کیاہے۔ کانفر نس میں نیشن برانڈنگ کی تھیوری، اس کے گلوبلائزیشن کے عمل پر اثرات اور قوموں کے آپس میں بڑھتے ہوئے انحصار پر چار روز تک بحث کی جائے گی۔کئی لیکچرز، سیمنار اور مباحثے اس کانفرنس کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کانفرنس سے دنیا کے نامورسیاست دان، سفارت کار، دانش وروں سمیت مارکیٹنگ، ایڈورٹائزمینٹ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گی، جب کہ اس کانفرنس میں دینا بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔دنیا بھر سے ینگ لیڈرز کو رعائتی فیس کے ساتھ اس کانفرنس میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔ ہفتہ کی شام چھ بجے ’نیشن برانڈنگ اینڈ دی کیس آف پاکستان‘ کے عنوان سے سیمنار ہوگا جس سے ’پاکستان جرمن کونسل فار کلچر اینڈ ڈیموکریسی‘ کے صدر شاہدر یاض گوندل خطاب کریں گے۔ شاہدر یاض گوندل ملٹی میڈیا کی مدد سے پاکستان کی قدیم تاریخ ،عظیم ثقافتی ورثے ، نئی تاریخ ، اس کی جغرافیائی خوب صورتی ، پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار میں سوال اور جواب کی نشست بھی ہوگی۔علاوہ ازیں کانفرنس میں سیالکوٹ کے ہاتھ سے بنے فٹ بال بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.