تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پارٹی کو مزید منظم و فعال بناؤں گا،صدر پی پی پی فرانس

جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کا اہم اجلاس پی پی فرانس کے صدر ارشادکمبوہ کی صدارت میں منقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہ نما سید کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی سمیت متعدد عہدے داروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر صدر ارشاد کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کے متعلق تفصیلات بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ان ے دورے کے دوران گورنر پنجاب سیمت آٹھ وزرا نے ان کے گاؤں کادورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب میں صدر آصف علی زرادی کے دورہ کے بعد پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے پر مکمل توجہ دوں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.