تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے خصوصی مرکز

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ایئربلو کے مسافر طیارے کو گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا اور لواحقین کی سہولت اور اطلاعات کی خاطر، اسلام آباد کے آب پارہ کمیونٹی سنٹر میں خصوصی مرکز نے کام شروع کردیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کمینوٹی سنٹر میں قائم اس مرکز میں آج عملہ کی آمد دس بجے کے مقررہ وقت سے تقریبا پون گھنٹہ تاخیر سے ہوئی جبکہ جاں بحق افراد کے رشتہ دار اور عزیر و اقارب وہاں پہلے سے ہی جمع ہوگئے تھی ، ان لوگوں نے خصوصی مرکز کے عملہ کی تاخیر سے آمد کے خلاف وہاں احتجاج بھی کیا ، بعد میں طبی عملہ کے آنے پر ورثا کے بلڈسیمپل لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا، انہیں ، ان لاشوں کے نمونوں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے میچ کیا جائے گا جن کی شناخت نہیں ہوسکی ، آب پارہ کے اس سنٹر میں متاثرہ افراد کو معلومات اور دیگر سہولیات کے لئے بھی کاونٹر قائم کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.