تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اور بھارت جامع مذاکرات دوبارہ شروع کریں ،بان کی مون

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ . . . اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت جامع مذاکرات دوبارہ شروع کریں ۔ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ماہ سیکیورٹی حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام معاملات کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے ۔بان کی مون نے پاک بھارت وزرائے خارجہ سطح کی بات چیت کا خیرمقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کے حل پر بات چیت کی جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.