تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شالیمار ایکسپریس آج سے بند کر دی گئی

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان ریلوے نے لاہوراورکراچی کے درمیان چلنے والی شالامار ایکسپریس بھی آج سے بند کردی ہے،،قراقرم ایکسپریس اگلے ماہ بزنس ٹرین میں تبدیل کر کے لاہور چیمبر کے حوالے کردی جائے گی۔ریلوے کی طرف سے اب تک بند کی گئی ٹرینوں میں چلتن ایکسپریس ،تیز رو، سخی عباس ایکسپریس ،کراچی میر پور خاص ایکسپریس اور سیالکوٹ ایکسپریس شامل ہیں۔شالامار ایکسپریس 80 کی دہائی میں نان اسٹاپ ٹرین کے طور پر شروع کی گئی تھی جو صبح 6 بجے لاہورسے روانہ ہو کر رات کو کراچی پہنچتی تھی۔تاہم جی ایم ریلوے کے مطابق یہ ٹرین اپنا مقصد کھو بیٹھی تھی۔ اور بارہ بارہ گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق بند کی گئی مسافر ٹرینوں سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بحالی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.