5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے ۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی کے بعد موسم میں تبدیلی آئی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزژوب میں73خضدار میں23.4اور سبی میں7.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج صبح ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں37، نوکنڈی38.9 ژوب26.5،سبی31 قلات28.5 ، لسبیلہ32.5 پنجگور36.5 پسنی31.5، تربت39اور گواد ر میں39 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔رپورٹ کے مطابق نصیر اباد،قلات، کوئٹہ ،مکران ،ژوب اور سبی ڈویژن میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کی توقع ہے۔