تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:طیارہ حادثے پر لاہور میں سوگ،پرچم سرنگوں

جنگ نیوز -
لاہور . . . اسلام آباد میں مسافرطیارے کی تباہی پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم سوگ منایا جارہا ہے اور سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ سانحہ اسلام آباد پر لاہور میں سوگ کی فضا ہے،،جی پی او ،لاہور ہائیکورٹ،ٹاؤن ہال، قائد اعظم لائبریری، سینٹرل پولیس آفس اور پنجاب اسمبلی سمیت متعدد سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں کی طرح تاجربرادری نے بھی گذشتہ روز واقعے کے سوگ میں وقت سے پہلے دکانیں بند کر دیں۔دوسری جانب مساجد میں بھی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے دعائے مغفرت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.