5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں آئندہ24گھنٹو ں میں پھر بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوارن موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسکے مضافات میں مشرقی علاقوں سے ہوائیں10سے15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔جبکہ آئندہ12گھنٹوں میں کے دوران مزیدبارش کا امکان ہے۔