5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میری کام یابی کا تمام تر سہرا گوری کو جاتا ہے، شاہ رخ خان
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی کے راز پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ کنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا تمام تر سہرا ان کے خاندان بالخصوص انکی اہلیہ گوری خان کے سرجاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے خاندان کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے جن کی محبت اور مددنے انہیں یہ دن دکھایا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا ہے کہ گوری ان کی زندگی میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں اور وہ اپنی زندگی کو ان کے بغیر نامکمل اور ادھورا تصور کرتے ہیں۔