تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چیف الیکشن کمیشن کی تقرری اور الیکشن کمیشن کاموجودہ سیٹ اپ چیلنج

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . چیف الیکشن کمیشن کی تقرری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے موجودہ سیٹ اپ کو لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار سید نصرت علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ کے جسٹس صغیر احمد قادری نے کی اور سٹینڈنگ کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اگست تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہتا ہے لیکن ہچکچا رہا ہے کیونکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کا پرانا سیٹ اپ غیر قانونی ہے جسے انتخاب کرانے کا اختیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.