تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مغربی اتحادی پاکستان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہے، کرزئی

جنگ نیوز -
کابل . . . افغانستان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ مغربی اتحادی پاکستان کے اندرم موجود طالبان کے بیسوں کو ختم کرسکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے مستحکم ارادہ ہونا چاہیئے۔کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ افغانستان کے گھروں یا دیہاتوں میں نہیں ہے بلکہ افغانستان کے باہر۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا افغانستان کے لئے مشکل ہے انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی میں دوسرے حریف اس معاملہ کو حل کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے حالیہ ویکی لیکز کے دستاویزات کے حوالے سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے وہ طالبان کا ساتھ دیتے ہے کے حوالے سے کہا کہ اس معاملہ کو حل کرنے میں کیا سستی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.