5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جہاز نان فلائنگ زون میں گیا کیو ں ؟ ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون
جنگ نیوز -
کراچی . . . ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجاز ہارون نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہاز نان فلائنگ زون میں کیو ں گیا؟یہ بات انھوں نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ کیپٹن اعجاز ہارون نے کہا کہ جہاز حادثہ میں تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عناصر حادثہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ایم ڈی پی آئی اے نے کہا کہ زیادہ تر جہازوں کے حادثات ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیر بلو کے چیرمین سے بات کر کے ان کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے اور میتوں کی منتقلی اور لواحقین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل فراہم کرنے کو تیار ہیں۔