5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بڑے سیلابی ریلے کی نصیر آباد کی جانب پیش قدمی،لوگوں کی منتقلی شروع
جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . بلوچستان میں نیا سیلابی ریلا بخیارآباد میں تباہی مچانے کے بعد نصیرآباد کی جانب بڑھ رہاہے ادھر بولان ڈیم بھی ریلے سے شدید متاثر ہواہے۔۔دریائے ناڑی بینک میں طغیانی کے سبب بولان ڈیم اور جلال خان ڈیم شدید متاثر ہوئے جس کی وجہ سے بھاگ کے علاقے یونین کونسل جلال آباد کا علاقہ زیر آب آگیا ہے اور سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے دوسری جانب سیلابی پانی نے جعفرآباد کے نواحی علاقوں کا رخ کرلیاہے جس سے بارہ دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔محکمہ آب پاشی کے مطابق سیلابی ریلا بختیارآباد سے ہوتا ہوا نصیر اباد کے علاقوں میں داخل ہوگا۔۔جس سے شدید تباہی کا اندیشہ ہے ۔ادھرکوہلو میں امدادی کارروائیاں آج سے شروع ہوگئی ہیں جبکہ بارکھان میں اب تک متاثرین امداد کے منتظر ہیں ۔دریائے ناڑی بینک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت ایک لاکھ 47 ہزار کیوسک پانی گذررہاہے لوگوں کو دریاسے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔