5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش تباہی کے مترادف ہے، غیاث پراچہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک دن سی این جی جی اسٹیشنز کی بندش میں توسیع اس صنعت کو تباہ کردینے کے مترادف ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ایک سے میں گفتگو کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پن بجلی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق پیدا دے رہی ہے اوربجلی کی پیداوار اب گیس کی انتہائی محتاج نہیں لہذا سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاترہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ توسیع 30 اکتوبر تک کی گئی ہے جن مہینوں کے دوران گیس کی طلب زیادہ نہیں ہوتی جبکہ اس کے بعد سردیوں کا آغاز ہوجائے گا جب گیس کی قلت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سی این جی کی صنعت کو تباہ کردے گی جبکہ اس سے عوام اور ملک کا بھی نقصان ہوگا۔