5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انجیلینا جولی نے بھی سماجی نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر جوائن کر لی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . سی ایم ڈی . . . دنیا بھر میں سماجی نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔جہاں ایک طرف عام افراد ان ویب سائٹس پر بے حدمتحرک ہیں تو وہیں دنیا بھر کے شوبز اور سیاست کی مشہور شخصیات بھی اس سے دور نہیں۔ اب ہالی ووڈ کی سپر اسٹارolie J Angelina نے بھی ٹوئٹر پر اپنا پروفائل بنالیا ہے۔لیکن ان کے کروڑوں مداحوں کیلئے افسوس کن خبر یہ ہے کہ ابھی Angelina ٹوئٹر پر ٹوئٹنگ (Tweeting) کر نے کے مو ڈ میں نہیں ہیں اور انھوں نے اپنا اکا ؤنٹ لا ک کر دیا ہے۔توقع ہے کہ اس سا ل کے آخر میں Angelina اپنا ٹوئٹر اکا ؤنٹ چیریٹی ورک کیلئے استعما ل کر نا شروع کردیں گی۔