تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد دو دن سے زائد گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔کے ای ایس سی زرائع کے مطابق میڈیسن مارکیٹ، ڈینسو ہال میں گزشتہ3روز سے شاہ نواز بھٹو کالونی،کنٹری گارڈن اسکیم 33،ملیر روفی بنگلوز میں گزشہ36گھنٹوں سے لانڈھی مجید کالونی ،پی ای سی ایچ ایس بلاک2، کلفٹن بلاک4اور5 میں گزشتہ شب سے اور سندھی مسلم سوسائٹی، حیدر آباد کالونی ، جمشید روڈ ملیر سٹی میں صبح آٹھ بجے سے مسلسل بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جبکہ گزشتہ تین روز سے شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس دن میں بھی روشن رہیں۔زرائع کے مطابق کے ای ایس سی کو تاحال کینپ اور ڈی ایچ اے پلانٹ سے 160میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.