تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ ہائیکورٹ:ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کی رپورٹ 10دن میں طلب کرلی ہے۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اس نوٹیفیکیشن کی نقل بھی طلب کرلی ہے جسکے زریعے ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئے عدالتی ٹرائبیونل قائم کیا گیا ہے۔ آج عدالت سے استدعا کی گئی کہ کراچی میں تشدد کی حالیہ لہر کے پیش نظر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آئینی درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدنان کریم میمن نے موقف اختیار کیا کہ اس سلسلے میں فوری سماعت کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ایک انکوائری ٹرائیبونل بھی قائم کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے اس جواب پر عدم اطمنان کا اظہار کیا گیا۔ انہون نے کہا بارہ مئی اور نشتر پارک کے سانحات کے لیئے بھی ٹرائبونل قائم کیئے گئے تھے جو ان معاملات کو دبانے کا باعث بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.