5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: سہیل اسماعیل کے فن پاروں کی نمائش
جنگ نیوز -
کراچی . . . فرقان یوسفی . . . ممتاز مصور سہیل اسماعیل کے فن پاروں کی نمائش شکیل اسماعیل آرٹ گیلری میں شروع ہوگئی۔ اس نمائش میں فوٹو ریلزم کے تحت تخلیق کیے گئے فن پاروں کی تعداد 23 ہے۔ یہ نمائش 5 اگست تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سہیل اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا یہ خوش آئند امر ہے کہ شہر میں گیلریز کی تعداد میں حوصلہ افزاء اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرٹ کی ترویج اور فروغ کے لیے آرٹ گیلریز اپنا مثبت رول ادا کر رہی ہیں اسی وجہ سے آرٹ کی آگہی اور شعور کو فروغ ملا ہے۔،جدید مسائل اور حالات کو آج کا مصور زیادہ اور موٴثر انداز میں پینٹ کر رہا ہے اور پاکستان میں آرٹ جدید افکار اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، اسی سبب ہمارے ہاں بہترین تخلیقی کام ہو رہا ہے تاہم آرٹسٹ کی انفرادی خوبی ہی اسے دیگر لوگوں سے ممتاز بنا دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکیل آرٹ گیلری تمام آرٹسٹوں کو بہت عمدگی سے ڈسپلے کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ تاثر درست نہیں کہ گیلریز صرف کمرشل کام کو ترجیح دیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس نمائش میں سہیل اسماعیل کا تمامتر کام اسٹل لائف پر مبنی ہے جو ایڈوانس ریلسٹک کام ہے۔