5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیرپور میں دوسری دوروزہ انٹرنیشنل کھجور نمائش شروع
جنگ نیوز -
خیرپور . . . ضلع حکومت خیرپور کے زیراہتمام صوبائی محکمہ زراعت کے تعاون سے دوسری دوروزہ انٹرنیشنل کھجور نمائش خیرپور میں شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر میں 53اسٹال لگائے گئے ہیں، اسٹال لگانے والی کمپنیوں اور اداروں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک یوبی ایل،عسکری بینک، سپریم ڈیٹس ایکسپورٹرس سمیڈیاہیلپ ڈیکس ایگریکلچرل ایکسٹینشن اور مختلف آبادگار وتاجر کمپنیوں کہ اسٹاک شامل ہیں، نمائش میں سندھی ثقافت کے بھی اسٹال لگاے گئے ہیں۔اس موقع پر کھجوروں کی ایک سوسے زائد اقسام رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں بڑی تعداد میں تاجر اور زرعی ماہرین شریک ہیں، توقع ہے کہ کھجوروں کے کروڑوں روپے کے سودے طے ہونگے نمائش 30جولائی تک جاری رہے گی۔