تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیراعظم گیلانی کی صدرآصف علی زرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، صدر زرداری کاکہناہے کہ طیارہ حادثے کی درست وجوہات جلدسے جلدمعلوم کی جائیں اورتحقیقاتی رپورٹ کوعام کیاجائے۔صدارتی ترجمان کے مطابق،ایوان صدرمیں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدرزرداری کوطیارے کے حادثے کی رپورٹ، تحقیقاتی کمیٹی کے قیام اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر نے کہا کہ طیارے کے حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔اس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ عام کی جائے تاکہ قوم کو اس المناک حادثے کی وجوہات کا علم ہوسکے۔صدر نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات دیں۔صدر نے کہا کہ پوری قوم پانچ بچوں،دو شیر خوار اور29 خواتین سمیت152 افراد کی ہلاکتوں پر ماتم کناں ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق المناک حادثے کی میڈیا رپورٹساور مناظر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر کے رحمدلی کے جذبات پیدا کئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر زرداری کے آئندہ دورہ فرانس،برطانیہ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔دونوں راہنماؤں نے حکومتی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.