تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پی اے سی کا اجلاس،ایچ بی ایف سی کے ڈائریکٹر کیخلاف کارروائی کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے اس وقت کے ایم ڈی حسین حقانی نے وزارت خزانہ کی ہدادیات کے خلاف المیزان گروپ کے ایسٹ انویسٹمنٹ بینک میں کارپوریشن کے سرمائے سے ایک کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔اسلا م آباد میں قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وفاقی اداروں ،وزارتوں اور محکموں کے1991 ، 1992 1996، اور 2001 اور 2002 کے حسابات کی جانچ پرتال کا کام مکمل کیا۔ اجلاس کی ممبر قومی اسمبلی زاہد حامد نے صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایچ بی ایف سی نے1996 میں ایسٹ انوسٹمنٹ بینک میں ایک کروڑ کی جو سرمایہ کاری کی اسے وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق نہ پا کر قانونی کارروائی کی گئی ۔ 2008 میں ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے فیصلے ٹھیک قرار دے کر اپیل خارج کر دی۔ ایسٹ انویسٹمنٹ بینک سے ایک کروڑ رپے وصول کر لیئے گئے ہیں۔ تاہم42 لاکھ روپے اب بھی وصول نہیں ہو سکے۔ کمیٹی نے ایچ بی ایف سی کو بقایاجات وصول کرنے کے لیئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے کھاتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتایایا گیا کہ ایک نجی کاروباری ادارے یونی ملک کو بینک کے ایک ڈائریکٹر کو ذاتی گارنٹی پر56.516 ملین روپے قرض دیا گیا ۔ کمپنی بندہوگئی اور اب قرض قابل وصول نھیں ہے۔ کمیٹی کے پوچھنے کے باوجود بینک کے نمائندے نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا جس نے گارنٹی دی تھی۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.