تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: خواتین کاسانحہ داتا دربار کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں خواتین نے سانحہ داتا دربار کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔داتا نگر چوک میں ہونے و الے مظاہرے میں محمدیہ غوثیہ اسلامی یونی ورسٹی کی طالبات بھی شریک تھیں۔مظاہرین نے سانحہ داتا دربار کیخلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے وہ حکومت کیخلاف مسلسل نعرے بازی کرتی رہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحے کو ایک ماہ گذر گیا لیکن حکومت کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی اور نہ ہی متاثرہ مقام کی ابھی تک مرمت کی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ داتا دربار کے ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.