5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راولپنڈی :پیر ودھائی میں دو منزلہ عمارت گر گئی،ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں ایک عمارت گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں دو منزلہ عمارت گرنے ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے تاہم اب کسی شخص کے ملبے میں دبے رہنے کا امکان کم ہے۔