تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ناٹنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 331رنز

جنگ نیوز -
ناٹنگھم …ایون مورگن اور پال کولنگ ووڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنی پوزیشنمضبوط کرلی ہے ، کامران اکمل کی ناقص کیپنگ نے کپتان سلمان بٹ کی پریشانیوں میں مزیداضافہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹ پر 331 رنز بنالیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش کپتان اینڈریو اسٹراؤس نے ٹاس جیت کر ایلسٹر کک کے ساتھ اننگز شروع کی،جب ان کا اسکور صرف تھا تو کامران اکمل نے محمد عامر کی گیندپر اسٹراؤس کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا ، 48کے اسکور پر عامر نے ایلسٹر کک کو عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ، اسٹروس 45رنز بنا کر کامران ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے،اس کے بعد محمد آصف نے کیون پیٹرسن کو بولڈ کر دیا،اور جب ٹیم کا اسکور 118ہوا تو محمد عامر نے ٹروٹ کو بھی آؤٹ کر دیا، لیکن پھر ایوان مورگن اور پال کولنگ ووڈ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، کامران اکمل نے 48کے انفرادی اسکور پر کولنگ ووڈ کا آسان اسٹمپ بھی مس کیا، مورگن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی اولین سنچری بنائی ، کولنگ ووڈ اور مورگن کے درمیان 213 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ،اور جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4وکٹ کے نقصان پر 331 رنز بنالیے تھے ، کولنگ ووڈ 81 اور مورگن 125 رنز پر کھیل رہے تھے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.