5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،100 انڈیکس دس ہزار438 پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ا سٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے دس ہزار چار سو پوائنٹس کی حد کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ ایک موقع پرٹریڈنگ کے دوران انڈیکس دس ہزار481 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ سرمایہ کار بینکنگ سیکٹر میں سرگرم نظر آئے۔ جمعہ کو مانٹیری پالیسی کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ کی تیزی کاروبار کے اختتام پر محدود ہوگئی۔کے ایس ای100 انڈیکس دو پوائنٹس کے معمولی اضافے کیساتھ دس ہزار438 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم سات کروڑ شیئرز رہا، جمعرات کو سب سے زیادہ کام نیشنل بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت23 پیسے کمی کے بعد71 روپے90 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس سی30 انڈیکس23 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار417 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اگر مانٹیری پالیسی میں شرح سود کو مستحکم رکھا جاسکتا ہے تو انڈیکس دس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی حد عبور کرسکتا ہے۔