5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بنگلہ دیش:مذہبی جماعتوں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی
جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے ملک میں مذہبی جماعتوں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔بنگلادیش کے وزیر قانون شفیق احمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ملک کے آئین میں 1979 میں شامل کی گئی پانچویں ترمیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ترمیم کے تحت ملک کی مذہبی جماعتوں کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتیں اب مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرسکیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ سیکولرازم کو دوبارہ ملک کے آئین میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔