تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت:ماؤ باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کے عوض ایک لاکھ روپے کی پیشکش

جنگ نیوز -
کولکتہ…بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے ماؤ باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کے عوض ایک لاکھ روپے فی کس کی پیش کش کی ہے۔ریاست کے سینئر پولیس افسر سرجیت کُر کے مطابق بغاوت ترک کرنے والوں کو ملازمت اور پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی جائے گی اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے ماؤ باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی تاہم ان میں سے بہت سے افراد ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں اور حکومت انہیں اپنی زندگی تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.