تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پینٹا گان کا خفیہ دستاویزات جاری ہونے پراظہار برہمی

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . . . .پینٹا گان نے افغان جنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیاہے۔امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ امریکی افواج اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں ڈال سکتے ہیں۔جبکہ امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں اورکچھ افغان خاندانوں کا خون وکی لیکس کے ہاتھوں پر ہوسکتاہے۔ پینٹا گان میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے گیٹس نے وکی لیکس پرشدید تنقید کی اورکہا کہ یہ امریکا کے لیے انتہائی تکیف دہ ہوسکتاہے۔انھوں نے کہا کہ خفیہ دستاویز کے اجراسے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کوخطرات لاحق اوران لوگوں کی صلاحیتیں متاثر ہوئی ہیں جو اپنے سیکرٹس کی حفاظت کے لیے امریکی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔۔پریس کانفرنس میں امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے وکی لیکس چیف کے فوج کی کرپشن کے انکشافات کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وکی لیکس اور ان کے ذرائع کے ہاتھوں پر کچھ نوجوان فوجیوں اور ایک افغان فیملی کا خون ہوسکتاہے۔انھوں نے بتایا کہ نوے ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات کو لیک کرنے کے الزام میں ایک آرمی انٹیلے جنس آفیسر کو گرفتارکیا جاچکاہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.