5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی :ناظم آباد میں واقع پیٹرول پمپ میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی . . .. . . . . کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پایا ۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع پیٹرول پمپ کے سروس اسٹیشن مین اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائربریگیڈ حکام کو دی ،فوری طور پر فائربریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ،فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ۔