تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے جہلم : مظفرآباد کے مقام پربڑا سیلابی ریلہ گزرہا ہے

جنگ نیوز -
مظفرآباد. . . .. .. . دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پربڑا سیلابی ریلہ گزرہا ہے، منگلا ڈیم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی بہاؤ میں رات گئے مزیداضافہ ہوگیا۔وادی نیلم سے آنے والا سیلابی ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر داخل ہوگیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق رات تین بجے شہر سے ایک اور سیلابی ریلا گزرے گا، صورتحال کومانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول سینٹرقائم کردیا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ سینٹر لاہور کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم سے ڈھائی لاکھ کیوسک کا۔سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جو کسی بھی وقت3 لاکھ 40ہزار کیوسک تک پہنچ جائے گا۔حکام کے مطابق اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1204.8 فٹ ہے جبکہ پانی کی آمد اور اخراج2لاکھ 25ہزار کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.