تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانحہ مارگلہ: لاشوں کی شناخت کیلئے بلڈ سیمپل لینے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق غیرشناخت شدہ افراد کے ورثا کیلئے آب پارہ کے کمیونٹی سنٹر میں دوسرے روز بھی خصوصی مرکز جاری رہا، آج ایک غیرملکی خاندان سمیت مزید چار ورثا نے بلڈ سیمپل جمع کرائے ۔آب پارہ کمیونٹی سینٹر میں قائم اس خصوصی مرکز میں غم زدہ ورثا اور لواحقین کی سہولت اور اطلاعات کیلئے کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے ، اس مرکز میں ان ورثا سے خون کے نمونے لئے جارہے ہیں جن کے رشتہ دار ، بدقسمت طیارے میں سوار تھے اور ان کی میتوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ، شہری انتظامیہ نے ناقابل شناخت میتوں اور انسانی باقیات کو ایک سرد خانے میں محفوظ کردیا ہے جہاں ورثا سے ان کے ڈی این اے ملنے پر میتوں کو حوالے کیا جارہا ہے ۔ آب پارہ کے خصوصی مرکز میں آج بھی چند ورثا نے خون کے نمونے جمع کرائے ان میں ایک صومالین خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ دو دن میں اس مرکز پر پچاس سے زائد ورثا کے بلڈ سیمپل اکٹھے کئے جاچکے ہیں جبکہ یہ مرکز کل بھی کام کرتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.