5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: ناردرن بائی پاس سے بوری بند لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ناردرن بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس سے50سالہ نامعلوم شخص کی بوری میں بند لاش برآمد ہوئی ہے، جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،تاہم مقتول کی فی الحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔