5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے پولر سسٹم خرید لیا
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے آٹھ لاکھ مالیت کا پولر سسٹم خرید لیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کہتے ہیں کہ اب کوئی کھلاڑی فٹنس کے معاملے پر ڈنڈی نہیں مارسکے گا۔پاکستان ہاکی ٹیم میں کھلاڑیوں کی فٹنس ہمیشہ ہی موضوع بحث بنی رہی ہے کھلاڑی کیمپ میں تو جان مارتے نظر آٹے ہیں لیکن میچ کے دوران آخری وقت میں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار نظر آتے ہیں ، کھلاڑیوں کی صحیح فٹنس جانچنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تقریبا ًآٹھ لاکھ مالیت کا پولر سسٹم خرید لیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کہتے ہیں کہ پولر سسٹم کے آنے سے کوئی کھلاڑی فٹنس کے حوالے سے غلط بیانی سے کام نہیں لے سکے گا۔