تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئی سی سی نائب صدر کیلئے آسٹریلیا کا جان ہاورڈ کو نامزد نہ کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
سڈنی …کرکٹ آسٹریلیا نے سابق وزیراعظم جان ہاورڈ کو آئی سی سی کے نائب صدر کے عہدے کیلئے دوبارہ نامزد نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔سڈنی سے جاری ہونے والے ایک اعلامئے کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے سابق وزیراعظم جان ہاورڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایلن آئیزک کو آئی سی سی کے نائب صدر کے عہدے کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے، جان ہاورڈ کی نامزدگی پر ایشیائی اور افریقی ٹیموں نے گزشتہ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں اعتراض کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی جگہ متبادل نامزدگی کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ جان ہاورڈ اس عہدے کیلئے بہترین امیدوار تھے ، ان کی جگہ اب آسٹریلوی بورڈ کیوی امیدوار ایلن آئیزیک کو سپورٹ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.