تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوباما کے عراق،افغانستان جنگ کیلئے37ارب ڈالر کے بل پر دستخط

جنگ نیوز -
واشنگٹں…فارن ڈیسک…امریکی صدر باراک اوباما نے عراق اور افغانستان کی جنگ کے لیے37ارب ڈالر کے بل پر دست خط کر دیے۔ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کے بارے ڈیموکریٹک کی تقسیم کی بنا پر یہ بل کانگریس میں التوا کا شکار تھا، تاہم ریپبلکن کی پر زور حمایت کے بعد یہ بل پاس کر لیا گیا۔ایوان نمائندگان سے پاس ہونے کے دو دن بعد اوباما نے اس پر دست خط کر دئے۔امریکی فوج کو2001 سے افغانستان پر جارحیت کے بعد اب مشکل اور ہلاکت خیز دنوں کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.