تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب کا خطرہ:سندھ میں تمام اہم محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

جنگ نیوز -
کراچی …وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام اہم محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں جبکہ خیبرپختونخوامیں امدادی کارروائیوں کیلئے دس کشتیاں روانہ کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق حکومت سندھ نے خیبر پختونخوا میں امدادی کارروائیوں کیلئے دس موٹر بوٹس پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے روانہ کردی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے صوبے میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر آبپاشی و بجلی، ریونیو، پولیس، صحت، ہائی ویز، شہری دفاع، تعلیم ، لائیواسٹاک، ٹرانسپورٹ، جیل و دیگر محکموں میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور فوری ڈیوٹی پر حاضری کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ آبپاشی کو صوبے میں دریائے سندھ کی گزرگاہوں اور بندوں کی حفاظت اور حساس مقامات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.