5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
الطاف حسین کا سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس
جنگ نیوز -
لندن…بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث ملک میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر الطاف حسین نے اظہار افسوس کیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کے سبب ملک بھرمیں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا، صوبہ پنجاب اور صوبہ بلوچستان ، صوبہ سندھ اور آزاد کشمیر میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث سینکڑوں افراد ، خواتین اور بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور امداد کے منتظر ہیں ۔الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا فی الفور ازالہ کیاجائے ، متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے حکومتی وسائل استعمال میں لائے جائیں اور اور متاثرہ خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی ، غذائی اجناس اور طبی سہولیات کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنایاجائے ۔