تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ ، سیاسی کارکن ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی. . .. . . .کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افرد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔جسے فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ہلاک ہونے والے کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا ۔ واقع کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا اور دوکانیں اور کاروبار بند ہو گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.