تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

القاعدہ کی مصطفی ابو اَل یزید کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی ہدایت

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . .. . امریکی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق القاعدہ نے مبینہ طور پر قبائلی علاقے میں مارے جانے والے اپنے نمبر تین رہنما مصطفیٰ ابو اَل یزید کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔مانیٹرنگ گروپ سائٹ کے مطابق القاعدہ جنگجوؤں کو یہ ہدایت ابو یحیٰی اللبی نے جہادی ویب سائٹ پر بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کی ہے۔ مصطفیٰ ابو اَل یزید کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں مئی میں ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ القاعدہ کے مالیاتی امور کے ماہر سمجھے جانے والے الیزید کی موت کا وائٹ ہاؤس ترجمان رابرٹ گِبز نے خیر مقدم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.