تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی طیاروں کا غزہ پر فضائی حملہ ،8فلسطینی زخمی

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس. . . . ... اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملہ کیا ۔جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کی سیکیورٹی فورسز کے زیراستعمال عمارت پر چار میزائل فائر کیے جبکہ تربیتی مراکز کوبھی نشانہ بنایا گیا۔غزہ ایمرجنسی سروس کے سربراہ کے مطابق فضائی حملہ میں عمارتوں سے گرنے والے ملبے اور مختلف اشیا کے ٹکڑوں کی زد میں آکر آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔جن میں اکثر کی حالت تشویش ناک ہے ۔ حملے پراسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.