5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بولیویا: غیرمعمولی سردی کے باعث لاکھوں مچھلیاں دریامیں ہلاک
جنگ نیوز -
لاپاز. . . .. . . . بولیویا میں ایمیزون کے زیریں علاقوں میں غیرمعمولی سردی کے باعث لاکھوں مچھلیاں دریامیں ہلاک ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کی سربراہ ماریسول کا کہناہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں غیرمتوقع ٹھنڈ کے نتیجے میں دریا میں لاکھوں مچھلیاں ہلاک ہو ئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ سانتا کروز ،بینی اور تریجا میں لاکھوں مچھلیوں سمیت مگرمچھ اور کچھوے بھی ہلاک ہوئے ۔ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کے باعث مچھلیوں نے زندہ رہنے کیے لیے دریا کی تہہ میں پناہ لی۔ جہاں موجودبیکٹیریا ان کی ہلاکت کاسبب بنا۔ بولیویا کے مشرقی علاقوں میں سردی کا رکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت تین اعشاریہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے جواس علاقے کا اب تک کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔1989 میں ان علاقوں میں درجہ حرارت چاراعشاریہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔