تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بالی وڈ کے وراسٹائل اداکاربومن ایرانی کے لیے کینیڈین اعزاز

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار بومن ایرانی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔”منا بھائی ایم بی بی ایس“، ”تھری ایڈیٹس“ اور ”ہاؤس فل“ جیسی سپرہٹ فلموں سے بومن ایرانی نے یہ ثابت کردیا کہ کام سے لگن اور سخت محنت کے ذریعے اپنے فن کا لوہا منوایاجاسکتا ہے۔بومن ایرانی نے نہ صرف بھارتی فلم سازوں کو اپنے فن کا قائل کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے فن کو تسلیم کیا جارہا ہے۔حال ہی میں بومن ایرانی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں کینیڈین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔انہیں بطور مہمان اداکار ”مصالحہ مہندی مستی:ایم ایم مویز“میں جلوہ گر ہونے کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔فیسٹیول ڈائریکٹر ابھیشک ماتھرکا کہنا ہے کہ یہ میلہ South Asian Arts and Entertainment Festival کی ایک قسم ہے اور ”مصالحہ مہندی اور مستی“ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کوئی ایسا اداکار نہیں تھا جسے ایم ایم مویزمیں جلوہ گر ہونے کے لیے منتخب کیا جاتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.