تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوات:سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد145ہو گئی

جنگ نیوز -
سوات…ضلع سوات اور شانگلہ سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے ۔دونوں اضلاع میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 145 سے زائد جب کہ شانگلہ میں 158 سے زائد ہو گئی ہے ۔ضلع سوات میں سب سے زیادہ تباہی بحرین ،مدین ،کالام ،کانجو ،کبل اورمینگورہ میں ہوئی ہے جہاں سیلاب سے ڈیڑھ سو سے زائد رابطہ پل اورچھ بڑے پل مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔سوات کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔سیاحوں سمیت ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ وادی کالام میں لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.